Posts

Showing posts from March, 2026

Jaffrey epstein Or ISLAM

Image
 The Epstein Reality Check: Why Surah Kahf is Our Only Shield Against the Modern System   ​"English translation is available below." مسلمان اب آنکھیں کھولیں یا نہ کھولیں، اب دل کھول کر دیکھنے کی ضرورت پڑ گئی ہے۔ اب صرف بات آنکھ کھول کر دیکھنے سے بہت دور چلی گئی ہے۔ اب مسلمان کس چیز کا انتظار کر رہا ہے؟ اس کی باری آئے یا اس کے اپنوں کی؟ یہ دنیا ہے، حشر کا میدان نہیں ہے جہاں ہم اپنوں کی اذیت بھی برداشت کر لیں گے یا اپنی جان کے مقابلے میں ان کی جان پیش کریں گے۔ مجھے کوئی حیرانی نہیں ہوئی اس تماشے پر، نہ کبھی یہ معاملہ میری توجہ کا مرکز بنا، کیونکہ پہلے ہی معلوم تھا کہ اس میں نیا کچھ بھی نہیں تھا اور جو نام نکلے ہیں توقع  ہی تھی۔ شاید اس لیے کیونکہ میری اس معاملے میں پہلے سے گہری نظر تھی—اور ہوتی بھی کیوں نہیں؟ مسلمان ہوں، کیا آنکھیں بند کر کے بیٹھی رہوں؟ مسلمان جب آنکھیں نہیں دل کھول کر دیکھنے لگتا ہے تو صلاح الدین ایوبی بن جاتا ہے۔ افسوس یہ کہ مسلمان اپنی قدر نہیں جانتا۔ جب وہ بچہ ہو تب بھی معاذ اور معوذ ہے، جب وہ جوان ہے تو وہ علی بن ابی طالبؑ کی طرح بہادر ہے اور جب وہ بز...

GUIDE TO OVERCOMING SECRET HABITS ; PART 3

Image
Finding My Divine 'Eidi'  ​"English translation is available below." اب آپ یہ سوچنے پر مجبور ہو جائیں گے کہ تنہائی نے آپ کو کیا دیا؟ کیا آپ اس قابل ہیں کہ اپنی سچائی کو جانچ سکیں؟ کیا آپ کے اندر کا سچ اتنا جاگ گیا ہے کہ وہ جھوٹ کو یا آپ کے اندر کے اندھیرے کو پہچان سکے؟ تنہائی ناکامی سے خودشناسی کا سفر ہے۔ اللہ کی بات سننا اور دعا کے ذریعے "ٹرگر" سے بچنے کی مدد طلب کرنا، اس پر ہم بات کر رہے تھے۔  الحمدللہ! اگر نیت سچی ہو تو اللہ آپ کو اپنی قربت تک لانے کے ذریعے ضرور دکھاتا ہے۔ جب انسان اپنی طرف دیکھ لیتا ہے اور اپنی برائی کو قبول کرتا ہے، تب وہ مان لیتا ہے کہ اس کے پاس اب اللہ کے سوا کچھ نہیں بچا۔ بے بسی ہی وہ راستہ ہے جو اصل راستہ دکھاتی ہے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی باتیں سنیں؛ جو اللہ کی بات کرتا ہے اسے سنیں۔ جہاں آپ کو اپنی بے بسی نظر آئے اور اللہ کی بات نے آپ کے دل کو نرم کر دیا ہو، وہیں روئیں، وہیں بے بس ہو جائیں اور اللہ سے بات کریں کہ "یا اللہ! مجھے بھی ویسا ہی کر دے جیسا تو چاہتا ہے"  سرِ تسلیم خم کریں اور اللہ کی بات مان جائیں؛ یہاں اپنی سوچ...