Guide To Over Coming Secret Habits
تنہائی کے جال: منفی عادات کو 'مائنس' کرنے کا سفر تہائی میں آپ ہی آپ کو جانتے ہیں یا پھر آپ کی روح آپ کو جانتی ہے۔ تنہائی کی بات کوئی نہیں کرتا سوائے اسلام کے، یہ ایک ایسا بنیادی سبب (root cause) ہے انسان سے حیوانیت کا جس میں شیطان کی سب سے زیادہ مدد حاصل ہوتی ہے۔ اگر انسان شیطان کے سامنے بے پردہ ہے، یعنی وہ اللہ کے ذکر سے غافل ہے، تو وہ شیطان کے سامنے بالکل بے پردہ ہے۔ پھر وہ (شیطان) جیسے چاہے انسان پر حاوی ہو جائے۔ تنہائی میں انسان سے ایک دوسرا شخص پیدا ہوتا ہے جو آپ سے گناہ کروا لیتا ہے، اس کے بعد آپ کو لگتا ہے کہ کیا یہ میں ہی تھا؟ یا کوئی اور تھا جس نے یہ حرکت کی؟ لیکن آہستہ آہستہ وہ آپ کو یقین دلائے گا کہ یہ آپ ہی ہیں، اور اگر آپ مان گئے تو قریب ہے کہ انسان کسی بھی حد تک چلا جائے اور ایک عام انسان سے جیفری ایپسٹین (Jeffrey Epstein) بن جائے۔ تنہائی سے ملاقات: تنہائی سے ملاقات کریں، کیونکہ اس تنہائی میں آپ کا اپنا ایک "ہالہ" (Aura) موجود ہے۔ اس سے مل کر دیکھیں، کیا وہ آپ کو ناگوار گزرا یا اسے دیکھ کر خوشی ہوئی؟ تنہائی کبھی جھوٹ نہیں بولتی، اسی لیے اللہ تعالی...